پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار،نامعلوم مقام منتقل

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید علی زیدی کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی مرکزی رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا، ظلم اور جبر کا یہ نظام کسی طور قبول نہیں ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے علی زیدی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اغوا کا واقعہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وردی اور سادہ لباس اہلکار سیکریٹریٹ میں مشاورتی اجلاس کے دوران آئے اور علی زیدی کو اپنے ساتھ لے گئے۔فردوس شمیم نقوی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی اور میرا موبائل توڑا دیا جبکہ جاتے ہوئے علی زیدی سمیت اجلاس میں شریک کچھ افراد کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے علی زیدی کو لے جاتے ہوئے نہ آیف آئی آر دکھائی اور نہ ان کے پاس وارنٹ تھے، اہلکاروں نے فوٹیج بھی بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں