شہباز شریف اور عمران خان کے ساتھ ملاقات مفید رہی، سراج الحق

لاہور(وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ملاقات مفید رہی اور ملاقات کے دوران مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال میں ”ثالثی“ کردار ادا کرنے کے لئے متحرک ہو گئے ،امیر جماعت اسلامی نے ایک ہی روز میں وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سربراہ عمران سے زمان پارک میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی ختم نہیں تو کم کرنے کے لئے جماعت اسلامی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابقملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی ختم نہیں تو کم کرنے کے لئے جماعت اسلامی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ملاقات مفید رہی اور ملاقات کے دوران مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور آئینی بحران کا سامنا ہے جبکہ ملکی مسائل کا حل کسی عدالت یا اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ممکن نہیں بلکہ سیاستدانوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حالات سے نکلنے کا بہترین راستہ یہی ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے اور قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات ایسے ماحول میں ہوں کہ اس کے نتائج سب تسلیم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں