ایجنٹ قرار دینے پر زلمے خلیل زاد آصف زرداری پر برس پڑے،ایسے نام سے مخاطب کر دیا کہ بلاول بھٹو بھی تڑپ اٹھیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری پر برس پڑے،ایسے القاب سے مخاطب کردیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری کو بھی غصہ آ جائے گا ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چند روز قبل نجی ٹی وی کے اینکر اور سینئر صحافی حامد میر کو انٹرویو کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے زلمے خلیل زاد کو ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ زلمے خلیل زاد تنخواہ دار آدمی ہے، اسے کسی لابی نے اپروچ کیا ہوگا تبھی وہ عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔اس الزام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق صدر کے حالیہ انٹرویو کے ردعمل میں افغانستان کے لیے امریکی سابق خصوصی نمائندے نے لکھا کہ پاکستان کے مسٹر 10 پرسنٹ کو جواب دے رہا ہوں، میں نے پاکستان کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا جو بدقسمتی سے شدت اختیار کر رہا ہے اور تجویز دی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے، مسٹر 10 پرسنٹ کو ملک کو سب سے پہلے رکھنا چاہیے اور بی بی کی سیاسی وراثت کا احترام کرنا چاہیے تاکہ ایسی تباہی کو روکا جا سکے جو 22 کروڑ افراد کو نقصان دے گی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جیسے دیگر کئی افراد کے برعکس پاکستانی عوام بیرون ملک پرتعیش گھروں کے مالک نہیں جہاں وہ بھاگ سکتے ہیں،اسٹیبلشمنٹ اور ملک کے سیاسی رہنماو¿ں کو قانون کی حکمرانی کا عہد کرنا چاہیے اور سپریم کورٹ کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں