Pakistan, the spokesperson said, for its part, would continue to counter India’s false narrative, and act firmly and responsibly in the face of different provocations

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کے تازہ ترین انکشافات، دفتر خارجہ نے بھارت سے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے حوالے سے حال ہی میں کیے گئے تازہ ترین انکشافات نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پلوامہ حملے سے متعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ ترین انکشافات کے حوالے سے بیان دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری تازہ ترین انکشافات کا نوٹس لے گی۔ عالمی برادری پاکستان کے خلاف بھارت کی پروپیگنڈا مہم کا جائزہ لے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو متاثر کرنے والے اقدامات کیلئے بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے،پاکستان بھارت کے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوطی اور ذمہ داری سے کام کرے گا۔خیال رہے کہ قابض بھارتی جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے دی وائر کو انٹرویو میں پلوامہ حملے سے متعلق حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی سرکار کو حملے کا علم تھا لیکن مودی نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا، جب میں نے معاملے کو اٹھایا تو مودی نے مجھے پلوامہ حملے کے فوراً بعد کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا، مودی نے مجھے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کو کہا اور اس بات کا ذکر کسی سے نہ کرنے کو کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں