پاکستانی نوجوان پیدل حج کیلئے مکہ پہنچ گیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے شہر اوکاڑہ سے پیدل حج کے لیے سفر کر کے سعودی عرب پہنچنے والا عثمان ارشد مکہ پہنچ گیا ہے،عثمان نے حج کے لیے آبائی علاقے اوکاڑہ سے اکتوبر کے پہلے ہفتے پیدل سفر کا آغاز کیا، سفر کے دوران عثمان نے بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عثمان نے بتایا کہ وہ مکہ پہنچ گیا ہے۔عثمان نے بتایا کہ اس نے 5500 کلومیٹر کا سفر 6 ماہ اور 13 دن میں مکمل کیا اور مکہ پہنچے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عثمان نے بتایا کہ وہ مکہ پہنچ گیا ہے اور اس نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس کی انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، عثمان نے بتایا کہ اس نے 5500 کلومیٹر کا سفر 6 ماہ اور 13 دن میں مکمل کیا اور مکہ پہنچے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں 60 سالہ برطانوی شہری ا?دم محمد 11 ماہ پیدل سفر کرنے کے بعد انگلینڈ سے مکہ پہنچے تھے۔عثمان یکم اکتوبر کو پنجاب سے اپنا سفر شروع کرنے کے بعد ایک ماہ میں کوئٹہ پہنچے تھے جس کے بعد وہ براستہ بلوچستان ایران میں داخل ہوئے تھے، پیدل سفر کے دوران انکے روٹ میں ایران سے عراق اور پھر کویت سے سعودی عرب پہنچنا شامل تھا۔اس سفر سے متعلق عثمان نے بتایا تھا کہ انہوں نے وزیرِ خارجہ بلاول سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پیدل حج کی درخواست کی اور راستے میں ا?نے والے ممالک سے کلیئرنس کی یقین دہانی کے بعد حج کے لیے پیدل سفر کا ا?غاز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں