مفتی عبدالشکور کی جگہ وفاقی وزیر مذہبی امور کسے بنا دیا گیا ؟جانئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سینیٹر طلحہ محمود کے پاس وفاقی وزارت سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن کا قلمدان بھی ہے۔ یاد رہے کہ سینیٹر طلحہ محمود واحد ایسے وفاقی وزیر ہیں جنہوں نے کبھی تنخواہ نہیں لی ، سرکاری گاڑیاں پہلے روز سے ہی واپس کر دیں تھیں ، سفر اور بیرون شہر اور غیر ملکی دوروں میں قیام ،آمد ورفت کے تمام اخراجات ذاتی جیب سے ادا کرتے ہیں ، سینیٹر طلحہ محمود واحد وفاقی وزیر ہیں ، جو اپنے اور سٹاف کے تمام اخراجات خود کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور رواں ہفتے اچانک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں