لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کی 4رکنی مذاکراتی کمیٹی میں نائب امیرپروفیسرمحمد ابراہیم خان،سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی شامل ہیں، جماعت اسلامی کی کمیٹی دیگر جماعتوں کے قائدین سے رابطے اور ملاقاتیں کرے گی۔کمیٹی کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے معاملے پر ڈائیلاگ کے لیے قائل کیا جائے گا۔جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم اے پی سی کی مجوزہ تاریخ پر بھی مشاورت کرے گی۔
