ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں،چینی کی 42 ہزار بوریاں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت کا چینی کی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے،حکام نے اٹھارہ دنوں میں لاہور میں ذخیرہ کی گئی بیالیس ہزار بوریاں برآمد کر لیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور اوور چارجنگ کیلئے 3356 انسپیکشنز کی گئیں، یکم اپریل تا 18اپریل کاروائیوں میں ذخیرہ کردہ 42 ہزار 672 چینی کی بوریاں پکڑی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ پر27 ایف آئی آرز درج کرکے 16 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،سترہ گوداموں اور دکانوں کو سربمہر کیا گیا، 136 اوور چارجنگ ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر تمام کاروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں،چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کریک ڈاون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں