پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا میں آنے والے الیکشن میں اتحادی جماعتوں نے گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق خیبر پختونخوا میں آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو مات دینے کے لئے اتحادی جماعتوں نے تمام سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرینڈ الائنس سے متعلق سیاسی جماعتوں کی مشاورت جاری ہے تاہم جماعت اسلامی کی الائنس میں شمولیت مشکل نظر آتی ہے کیونکہ جماعت کا واضح موقف نہ ہونا کسی ایک طرف ہونے میں رکاوٹ بن گیاہے جبکہ جماعت اسلامی بضد ہے کہ وہ 2023کے الیکشن میں”اپنا جھنڈا اپنا نشان“ کے تحت میدان میں اترے گی ۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی قومی اسمبلی کی بمشکل ایک ،دو سیٹیں ہی جیت پائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ گرینڈ الائنس میں تمام اتحادی جماعتیں شامل ہو ں گی، اور اس الائنس کے تحت اضلاع کی سطح پر الیکشن میں حصہ لینے جیسے معاملات طے کئے جائیں گے۔
