کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں کاو¿نٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے گلشن حدید کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست تنظیم کا دہشتگرد گرفتارکرلیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کاونٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ کو بڑی کامیابی ملی ہے،سی ٹی ڈی حکام نے حساس ادارے کے ساتھ مل کر گلشن حدید سے کالعدم جماعت کے خطرناک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کی شناخت عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے گلشن حدید میں ڈیری کی دکان پر شہری کو قتل کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اعجاز احمد کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹیل ٹاون میں درج ہے جبکہ دہشت گرد سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کی جاری ہے۔
