آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا نام فائنل

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کیلئے چودھری لطیف اکبر کا نام فائنل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین معاملات طے ہوئے تھے،چودھری لطیف اکبر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے،چودھری لطیف اکبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں، مسلم لیگ ن سے سینئر موسٹ وزیر بنایا جائے گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چوہدری انوار الحق پہلے ہی بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں۔اس ساری ”گیم“ کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ آزاد کشمیر میں تینوں بڑی سیاسی جماعتیں”سیم پیج“ پر آ چکی ہیں۔پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کے بعد”مقتدر قوتوں“ نے با آسانی اپنی مرضی کا سیٹ اپ لا کر واضح پیغام دے دیا ہے کہ جو بھی ان کی مرضی کے خلاف جائے گا وہ سیدھا اپنے گھر جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں