پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی ہوٹل سٹاف سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی 16 اپریل کو اسلام آباد میں ہوٹل اسٹاف سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔جنرل منیجر فلائٹ سروسز نے فضائی میزبانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدتمیزی کرنے والے دونوں فضائی میزبانوں کو گراﺅنڈ کردیا۔فضائی میزبانوں کا فلائٹ کے بعد ہوٹل میں کمرے کی عدم دستیابی پرہوٹل اسٹاف بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں