حافظ آباد(کرائم رپورٹر)حافظ آباد کے علاقے شریف پورہ میں معروف سٹیج اداکارہ اور ڈانسر منزہ ملتانی عرف عاشی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،مقتولہ کی لاش گھر کے کمرے میں پائی گئی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نامعلوم قاتل نے حافظ آباد کے محلہ شریف پورہ میں سٹیج ڈانسر منزہ سلطانی عرف عاشی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے چہرے پر گولیاں ماری گئیں۔ منزہ نے کچھ عرصہ قبل سابق پولیس کانسٹیبل زبیر بٹ نامی شخص سے شادی کی تھی، ملزم نے مقتولہ کو تین برس قبل طلاق دے دی تھی،پولیس کے مطابق منزہ اپنی بیٹی ایمان سے ملنے سابق شوہر کے گھر آئی تھی۔سٹیج اداکارہ منزہ عرف عرشی کے قتل کا زبیر بٹ سمیت 10ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقتولہ کا شوہر اپنے گھر سے غائب ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا ۔