کالعدم جماعت کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے)کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے قتل اوربھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث کالعدم جماعت کے انتہائی خطرناک دودہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دوخطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ملزمان دہشت گرد کمال اورعبدالقادر قتل اوربھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ قبل صدر کے علاقے میں تاجر سے کالعدم تنظیم کے لیے بھتہ طلب کیا اوربھتہ نہ دینے پربنارس میں اس کو اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کر دیا تھا۔اس کے علاوہ سال 2022 میں ملزمان نے گلشن معمار میں افغان نژاد شہری کوقتل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں