ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹورشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مرتضی ٰبھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹوکا نکاح 70کلفٹن کراچی میں ہوا،ذوالفقار جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تفصیل شیئر کی۔فاطمہ بھٹو اور گراہم کے نکاح کی تقریب ذوالفقارعلی بھٹو کے زیر استعمال تاریخی کتب خانے میں ہوئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور جبران کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی۔
انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے تھے موجودہ حالات میں تقریب زیادہ پرتعیش اندازمیں ہو۔یاد رہے کہ 2021 میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں