فاطمہ بھٹو نے سادگی سے شادی کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

کراچی (خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے شادی پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نکاح کی تقریب کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جبکہ شادی کی سادہ تقریب کی بڑی وجہ بھی بتا دی،دوسری طرف ذوالفقار بھٹوجونیئر نے بھی اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کے حوالے سے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تفصیلات شیئر کیں ہیں ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق جونیئر ذوالفقار بھٹو نے اپنی ہمشیرہ فاطمہ بھٹو کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد شہید میر مرتضی بھٹو اور بھٹو خاندن کی جانب سے وہ اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ان کی بہن فاطمہ بھٹو اور گراہم کی نکاح کی تقریب ہمارے گھر کلفٹن 70 میں ہوئی۔نکاح کی اس تقریب کو فاطمہ کی سب سے پسندیدہ ترین جگہ،میرے دادا (ذوالفقار بھٹو) کی لائیبریری میں رکھا گیا۔ آج کل کے مشکل ترین حالات میں ہمیں یہ بالکل بھی اچھا محسوس نہیں ہوا کہ ہم شادی کی شاندار تقریب رکھیں۔فاطمہ اور گراہم (جبران) کو اپنی دعاوں کو یاد رکھیں گا۔

فاطمہ بھٹو نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے شیئر کیا کہ میرے بھائی ذوالفقار نے مجھے ہمارے دادا ذوالفقارعلی بھٹو کا امام ضامن بندھا،ہماری نکاح کی تقریب میرے داد کی لائیبریری میں ہوئی جو کہ دنیا میں میری سب سے زیادہ پسندیدہ مقام ہے۔ہمارے پیچھے میری پھوپھو،چاچا اورمیرے والد کی بچپن کی تصاویر تھیں،ساتھ ہی پیپلز پارٹی کا وہ جھنڈا بھی موجود تھا جو کہ میرے دادا نے خود لگایا۔فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ہم شادی کی شاندار تقاریب نہیں چاہتے کیونکہ مجھے لگژری شادی کی تقریب پسند نہیں،خاص کر یہ سب تو بہت عجیب لگتا کہ ان حالات میں کہ جب سب ہی مشکلات سے گزر رہے ہوں،اس دن میں نے اپنے والد کو بے حد یاد کیا،مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے دل میں زندہ ہیں، بالکل ایسے ہی کہ جیسے وہاں سب موجود تھے،ہمیں اپنی دعاں میں یاد رکھیں گا،آپ سب کا بے حد شکریہ!۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں