سوڈان سے انخلا پر ایرانی شہریوں کی سعودی کوششوں کی ستائش

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) سوڈان میں پھنس جانے والے ایرانی شہریوں نے انخلا کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق خرطوم میں مسلح افواج کے دھڑوں میں جنگ کے باعث بڑی تعداد میں غیرملکی شہریوں کو سعودی بحری جہاز کے لیے سوڈان سے جدہ لایا گیا۔ سوڈان سے بحفاظت نکالے گئے غیرملکیوں میں ایران سمیت 80 قومیتوں کے افراد شامل تھے۔ سعودی بحری جہاز آمنا سنیچر کو خرطوم سے جدہ پہنچا تھا۔سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانے کے ناظم الامور زرنگار ابرغوئی نے سوڈان سے ہم وطنوں کے کامیاب انخلا پر سعودی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ عرب نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کی حکومت کے شکرگزار ہیں، سعودی وزیر خارجہ اور مملکت کی فوج کا جنہوں نے ایرانی شہریوں کو سوڈان کی بندرگاہ سے جدہ پہنچانے میں تعاون کیا۔ سوڈان سے جدہ پہنچائے گئے اسداللہ نامی ایرانی شہری نے سعودی عرب میں استقبال کو سراہتے ہوئے خرطوم کی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں