حکومت چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگے، چودھری سرورکا مطالبہ

لاہور (سٹاف رپورٹر ) سابق گورنرپنجاب اورپاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزرچوہدری محمد سرور نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ اور چوہدری سالک حسین کے زخمی ہونے پر شدید غم و غسے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور آصف زرداری، چوہدری شجاعت سے رابطہ کرکے معذرت کریں،حکومتی عہدیداران یقینی بنائے کہ ائندہ ایساکوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ چوہدری سرورنے مزید کہا ہے کہ کوئی دوست ہویادشمن ہم کسی کے ساتھ بھی زیادتی پسندنہیں کرتے،بغیروارنٹ پولیس کیسے چوہدری شجاعت کی رہائش میں داخل ہوئی؟ اس کی انکوائری بھی ہونی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں