کراچی (سٹاف رپورٹر )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے )کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 5 مئی کو طلب کر لیا گیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کراچی ہیڈ آفس میں ہوگا۔ حکام کے مطابق 2022 کا آڈٹ مکمل نہ ہونے پر پی آئی اے کا سالانہ اجلاس تاخیر کا شکار ہوا ہے، ایک ماہ تاخیر سے اجلاس کے لئے انتظامیہ نے ایس ای سی پی کو درخواست کی تھی۔ حکام کے مطابق بورڈ اجلاس میں پی آئی اے کا سالانہ اجلاس 30 مئی کو منعقد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں پی آئی اے کے نئے بزنس پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور حج فلائٹ آپریشن 2023 پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
