چلڈرن ہسپتال لاہور سے نرس کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے چلڈرن سپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش ملی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال سے نرس کی لاش ملی ہے، رخسانہ نامی نرس نرسنگ ہاسٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی، متوفیہ نرس کارڈیک سرجری وارڈ میں کام کرتی تھی۔ذرائع کے مطابق رخسانہ کے والد کا ایک ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد سے رخسانہ نرسنگ ہاسٹل کے سنگل روم میں رہائش پذیر تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ رخسانہ کی والدہ کی بھی طبعیت ناساز رہتی ہے، گھریلو مسائل کی وجہ سے رخسانہ ذہنی دباو¿ کا شکار تھی۔نرس کی لاش کی اطلاع پر پولیس ٹیم تحقیقات کیلئے چلڈرن ہسپتال پہنچی اور واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کیں تاہم ابھی تک نرس کی موت کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ،پولیس ہاسٹل میں رہائش پذیر سٹاف اور عملے سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں