عید الاضحی کب ہو گی؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کر دی

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے تیار کردہ فلکیاتی کیلینڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا گیا،رواں سال سال یوم عرفات 27 جون 2023ءبروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023ءبروز بدھ کو ہو گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023ءکو کنجکشن کے فورا ًبعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔اس حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19، 2023 عیسوی کو ہوگاجبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023ءبروز منگل کو اور عید الاضحی 28 جون 2023ءبروز بدھ کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں