” مونس الٰہی نے اپنے والد کو غلط ٹریک پر لگایا“چوہدری سالک حسین نے بھی زبان کھول دی

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے ،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف پرویز الٰہی کیلئے چوہدری شجاعت حسین کے کہنے پر مانے، پرویز الٰہی کہتے تھے چھوڑو مونس الٰہی کی وزارت اعلیٰ پکی کرکے آو،مونس الٰہی نے اپنے والد کو غط ٹریک پر لگایا،ہم سب سے بھی غلط بیانی کی۔
نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ جب میاں نوازشریف نے پرویز الہی کو وزیر اعلی بنانے کا فیصلہ کیا تو ہم نے حلف دیا،پرویز الہی بھی خوش تھے،مونس کو چاہیے تھا اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہوتے،مونس نے خاندان کے دو ٹکرے کیے ہیں۔اگر وہ بے گناہ ہیں انکو عدالتوں پر یقین ہے تو واپس آئیں اپنے کیسز کا سامنا کریں۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ میں پرویز الٰہی کی جگہ ہوتا تو ہنس کر گرفتاری دے دیتا،دیکھنا چاہیے اینٹی کرپشن نے اتنا بڑا آپریشن کیا،اس کیس میں ہے کیا؟وفاقی حکومت کا اس آپریشن سے کوئی لینا دینا نہیں۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وجاہت حسین نے اپنے بڑے بھائی کیخلاف پارٹی صدارت کیلئے کیس کر رکھا ہے،وجاہت حسین پارٹی صدارت کی لڑائی لڑ رہے ہیں،بیٹا پی ٹی آئی سے ٹکٹ مانگ رہا ہے،چوہدری وجاہت کے وکیل عامرسعید چوہدری شجاعت کے گھر ہونے والے آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے دن رات کہتے تھے آپ نے مکرنا نہیں،حلف دو،ہم نے حلف دیئے کہ پرویز الٰہی کی طرف سے ہی آئے ہیں،کے پی کے کو سب بھول گئے ہیں کہ وہاں بھی الیکشن ہونے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں