قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے8 ارکان کے تقرر کی منظوری،وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے 8 اراکین کے تقرر کی منظوری دے دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے 8 اراکین کے تقرر کی منظوری دے دی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے نامزدگیوں کے پینل پر مشتمل سمری کابینہ کو پیش کی تھی، 8 شخصیات کو این آئی آر سی کے ارکان کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، این آئی آر سی کے یہ عہدے 9 ماہ سے خالی تھے۔ این آئی آر سی میں جن افراد کا تقرر کیا گیا ان میں ریٹائرڈ سول سرونٹ سید نورالحسنین، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم، سہیل اکرم، محمد زبیر خان اور شبیر حسین اعوان شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وکلا محمد سراج الاسلام خان، عبدالغنی اور منور حسین طوری بھی این آئی آر سی کے مقرر ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات کی سمری پر ان خالی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں