گاڑی مالکان کی بڑی مشکل حل ہو گئی،ایسی خوشخبری کہ پنجاب کے شہری خوشی سے اچھل پڑیں

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)حکومت نے گاڑی مالکان کی بڑی مشکل حل کر دی،ایسی خبر آگئی کہ اسلام آباد رجسٹریشن کی گاڑیوں کے پنجاب میں رہنے والے مالکان خوشی سے اچھل پڑی گے کیونکہ انہیں اب گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کے لئے سینکڑوں میل کا سفر طے نہیں کرنا پڑے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اسلام آباد نمبر والی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن اب پنجاب میں بھی ہوسکے گی۔ محکمہ ایکسائز اسلام آباد نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے موبائل ایپ وضع کر لی۔ ایکسائز حکام کا کہناہے کہ موبائل ایپ کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور چیسیز نمبر کی تصدیق پنجاب میں ہوسکے گی اور اس کے لئے شہریوں کو وفاقی دارالحکومت نہیں آنا پڑے گا۔گاڑی ملکیت کے ٹرانسفر کے لیے پہلے اسلام آباد جانا پڑتا تھا۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مہنگے پٹرول کے پیش نظر پنجاب کے شہریوں کے لیے یہ بڑی سہولت ہے،یہ سہولت فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں میسر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں