کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ جج۔۔۔۔؟راجہ ریاض کے قومی اسمبلی میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹیں بیچ رہے ہیں، ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہے پارلیمنٹ کسی کو فتح نہیں کرنے دیں گے ، پنجاب میں 5,5 کروڑ کی ٹکٹ بیچ رہے ہیں ، ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک ہوچکی ہے ، جج پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہے ہیں ، آج تک یہ نہیں دیکھا کہ جج ٹکٹیں بیچ رہے ہوں۔
راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بنی گالہ تک پیسہ جاتا تھا ، ہمیں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا ہے ہمیں یہ کسی صورت قبول نہیں ہے ، عمران خان کو آج پھر ریلیف مل گیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹس فروخت کرنے کی بات کررہے تھے،اس آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں