اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کو گووا کےلیے فضائی روٹ دےد یا۔بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ کل صبح 11 بجے خصوصی طیارے سے بھارت روانہ ہوں گے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ذرائعکا کہنا ہے کہ بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے جوابی رابطہ کیا ہے۔پاکستان نے بھارت سے بلاول بھٹو کے گووا جانے کیلئے فضائی روٹ مانگ لیا۔بھارت کی جانب سے طیارے کو گووا کےلیے فضائی روٹ دےد یا۔سی اے اے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے طیارے کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کےلیے کل گووا جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ کل صبح 11 بجے خصوصی طیارے سے بھارت روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی بھارت روانگی کے حوالے سے سی اے اے نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
