لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان چل سکے یا نہیں پر ملک چلے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف لندن آگئے ہیں ان سے انشاءاللہ ملاقات ہوگی۔برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے حوالے سے ن نواز شریف ے کوئی جواب نہیں دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لندن میں حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف لندن آگئے ہیں ان سے انشاءاللہ ملاقات ہوگی۔
عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنوں کی تیاری سے متعلق سوال پر نوازشریف نے جواب دیا کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے مگر ملک چلے گا۔صحافیوں نے نواز شریف سے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے حوالے سے بھی سوال کیا جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی میں شرکت کیلیے لندن پہنچے ہیں۔ اس دوران وہ عالمی سربراہان سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے جبکہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
