PMLN seeks ECP directives to remove Imran as PTI chief

عطاء تارڑ نے عمران خان کی زخمی ٹانگ بارے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کھلاڑی آگ بگولہ ہو جائیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے عمران خان کو سرکاری میڈیکل بورڈ سے ٹانگ کا معائنہ کرانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ
عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے،ان کا پلسترکبھی دائیں اور کبھی بائیں ٹانگ پر ہوتا ہے،اگر ٹانگ واقعی خراب ہے تو شوکت خانم کے علاوہ کسی بھی میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروالیں،ٹانگ خراب نہیں، نیت خراب ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ عمران خان ایک مفرور ملزم اور کئی عدالتوں میں مطلوب ہے، عدالتوں سے مرضی کی تاریخ لینے کی کوشش کرتا ہے، ضمانت کیلئے مقرر ہونیوالی تاریخ پرملزم کا پیش ہونالازم ہوتا ہے، عمران خان کے فارن فنڈنگ کا کیس 6 سال تک چلتا رہا، اب وہ عدالتوں سے ریلیف لینے کا ماہرہوچکا ہے ،عمران خان مختلف حیلے بہانوں سے کیسز کو طول دیتا رہتا ہے،فارن فنڈنگ کیس کو 6 سال زیرالتوا رکھا گیا اور ابھی بھی تاخیری حربوں سے فائدہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔عطاءاللہ تارڑنے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا پلسترکبھی دائیں اور کبھی بائیں ٹانگ پرہوتا ہے، ان کی ٹانگ ایک مشکوک ٹانگ ہے،شوکت خانم کے علاوہ کسی اورہسپتال جانے کو تیار نہیں ہیں، عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے، دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں