مراد سعید کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی،وارنٹ گرفتاری جاری

مالاکنڈ(کورٹ رپورٹر)مالا کنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مالا کنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ،مراد سعید کے خلاف وارنٹ دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماکو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری طرف مالاکنڈ لیویز نے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری کی زمان پارک لاہور میں تعمیل کرادی ہے۔مرادسعید کےخلاف 28 اپریل کو ایک مقامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،مرادسعید پر بغاوت سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرچکے ہیں کہ اب مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں