انڈیا جانے سے پہلے بلاول بھٹو نے دنیا کو واضح پیغام دے دیا

اسلام آباد) سٹاف رپورٹر ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے،وزیر خارجہ ہندوستان کے شہر گوا میں پہنچ گئے ،شہنگائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے علاوہ اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے۔وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔پاکستان میں سابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے بلاول بھٹو کا گووا میں استقبال کیا۔جے پی سنگھ اب بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان افغانستان اور ایران چیپٹر کے نمائندہ خصوصی ہیں۔دوسری طرف شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او)کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا بھارت جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایس سی او اور اس کی رکنیت کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات،خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ایس سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس بھارت کے شہر گووا میں شروع ہو گیا ہے۔ ایس سی او کے رکن ممالک میں چین ،پاکستان، بھارت، روس،قازقستان،کرغیزستان،تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہونے سے پہلے پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔بھارت روانگی سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل،طاہر بزنجو کو فون کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے تمام رہنماں کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کے دورے سے متعلق اعتماد میں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں