اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس ،پانامہ کیس کے حوالے سے اہم نکات بیان کر دئیے ۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بہت سے بینچز کے فیصلوں نے پاکستانی سیاست پر گہرا اثر چھوڑا ہے ،پانامہ کیس کے دوران کچھ باتوں کو سمجھنے سے قاصر تھے،کرپشن کے ثبوت نہ نکلے تو ذاتی کاروبار سے تفصیلات نکالی گئیں
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس میں پانامہ کیس کے حوالے سے اہم انکشافات کئے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بہت سے بینچز کے فیصلوں نے پاکستانی سیاست پر گہرا اثر چھوڑا ہے ،پانامہ کیس کے دوران کچھ باتوں کو سمجھنے سے قاصر تھے،کرپشن کے ثبوت نہ نکلے تو ذاتی کاروبار سے تفصیلات نکالی گئیں ،لگ رہا تھا جیسے ایک سکیم کے تحت فیصلے دیئے گئے ہیں ،نواز شریف کو پہلے وزارت عظمی پھر پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹایا گیا کہا جا رہا کی سیاسی جماعتیں اپنے من پسند فیصلے مانگتی ہیں ،چیف جسٹس کے مطابق عدالتی ماحول کی آلودگی کاموردالزام سیاست کو ٹھہرایا گیا ،پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کا کردار ادا کیا ،بہت سے پرانے فیصلوں کی نفی کی گئی،شہزاد اکبر جیسے لوگوں کو استعمال کیا گیا ،مقدمات میں ایک بار نہیں باربار نا انصافی کی جا رہی ہے۔