Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader Ali Amin Gandapur has been released from central jail Sukkur

علی امین گنڈاپور سینٹرل جیل سکھر سے رہا ،عدالت نے بری کر دیا

شکارپور (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کردیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور 21 اپریل سے سینٹرل جیل سکھر میں قید تھے۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کر دیا گیا۔علی امین گنڈا پور کو لاہور سے راہداری ریمانڈ پر شکارپور لایا گیا تھا، شکارپور کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو کیس میں بری کردیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور 21 اپریل سے سینٹرل جیل سکھر میں قید تھے، ان کے خلاف مٹھی میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد، لاہور اور مٹھی میں درج مقدمات میں ضمانتیں ملنے پر رہا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں