سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک، پولیس کو کتنے مقدمات میں مطلوب تھا؟ جانئے

ڈیرہ اسماعیل خان(وقائع نگار ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکردہ دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد اقبال عرف بالی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔
دہشت گرد اقبال محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو 21 مقدمات میں مطلوب تھا۔ دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ ملتان پولیس کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابقاقبال عرف بالی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد بالی کھیارہ کی ہلاکت کے پی پولیس کی رواں سال کی سب سے بڑی کامیابی ہے، دہشت گرد اقبال عرف بالی حالیہ ڈی ایچ کیو اسپتال ٹراما سینٹر خودکش دھماکے میں بھی ملوث تھا۔آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور کا کہنا ہے کہ محمد اقبال عرف بالی کھیارہ خودکش حملہ ا?ور کا سہولت کار اور ٹرینر تھا، وہ ہائی پروفائل مطلوب دہشتگرد تھا، محمد اقبال کے تانے بانے سری لنکا ٹیم پر حملے میں بھی تھے۔آئی جی کے پی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس دہشتگرد سے متعلق ریکی چل رہی تھی، آج پولیس کا دہشتگرد اقبال عرف بالی سے مقابلہ ہوا۔ایک سوال کے جواب میں اختر حیات گنڈا پور نے بتایا کہ کرم میں فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع سے شروع ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں