لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے وہیل چیئر پر عدالت میں پیشی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا رد عمل آ گیا۔ کچھ لوگ نواز شریف نے کہا کہ بیماری کا مذاق اڑاتے تھے آج خود وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔
لندن میں صحافی کی طرف سے مسلم لیگ ن کے قائد سے سوال پوچھا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت جمعہ کو مقرر کی ہے، عدالت کی جانب سے کہا جا رہا ہے انتخابات ایک ہی روز ہوں گے۔اس سوال کے جواب میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم تو سپریم کورٹ کے 3-4 کے بینچ کو مانتے ہیں، 2-3 کو نہیں۔صحافی نے (عمران خان کا نام لیے بغیر) سوال کیا کہ کچھ لوگ بیماری کا مذاق اڑاتے تھے آج خود وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اللہ تعالیٰ دکھا رہا ہے، ہم نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا تھا،اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف چائنیز، برطانوی اور دیگر معاشی ماہرین نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش معاشی مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران نواز شریف نے ماہرین کی رائے کو سراہا۔