اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کی نائب صدر برائے انسانی ترقی ممتا مورتھی نے ملاقات کی ہے۔وزیر خزانہ نے عالمی بینک کی پاکستان کی ترقی اور منصوبوں میں امداد کو سراہا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے نائب صدر عالمی بینک کو عوام کی بہتری کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے ممتا مورتھی کو حکومت کی معاشی پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے عالمی بینک کی پاکستان کی ترقی اور منصوبوں میں امداد کو سراہا۔نائب صدر عالمی بینک نے تعلیم، صحت، غذا اور عورتوں کی بہتری میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ممتا مورتھی نے ترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کو شریک کرنے اور انسانی ترقی کے کامیاب پروگرام پاکستان میں اختیار کرنے پر بھی زور دیا۔
