The Senate on Friday approved the Supreme Court Review of Judgements and Orders Bill 2023 that aims at empowering the top court to review its verdicts, especially in the suo motu cases. PML-N Senator Irfanul Haque Siddiqui tabled the bill during a session chaired by Senate chairman Sadiq Sajnrani amid ruckus created by the PTI lawmakers. The bill has already been passed by the National Assembly

سپریم کورٹ فیصلوں اور احکامات پر نظر ثانی کا بل سینیٹ سے منظور،اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل پارلیمان کے ایوانِ بالا سے منظور ہوگیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا،مذکورہ بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں پیش کیا،جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں،ایوان میں شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے،سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بنچز کے درمیان حصار باندھ لیا،اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نا منظور کے نعرے لگائے،اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا،بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں