لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے اپنے ریمارکس میں معاونت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں کہا کہ وفاقی حکومت انکار کرے تو صوبائی حکومت جے آئی ٹی بنائے،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالتوں کا کام یہ بتانا ہے کہ قانون کیا ہے،عدالتوں کو اس میں نہیں جانا چاہیے کہ قانون کیا ہوگا،ایک سوال یہ بھی ہے کہ عدالت کا وارنٹ بنی گالا کا تھا،کیا اس کا عملدرآمد لاہور میں ہو سکتا ہے،پی ٹی آئی کے وکیل فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور کے ایڈریس پر نوٹسز کی تعمیل کیلئے ان کو عدالت میں درخواست دینی چاہیے تھی مگر انہوں نے قانون پر عمل نہیں کیا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
