opular YouTuber Agastya Chauhan died in a road accident while riding his superbike on the Yamuna Expressway in Uttar Pradesh. Agastya Chauhan, who ran a YouTube channel called Pro Rider 1000, was attempting to ride his Kawakasi Ninja superbike at a speed of 300kmph when he hit a road divider.

موٹر سائیکل حادثہ،معروف یوٹیوبر چل بسا

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی یوٹیوبر آگستے چوہان موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ جان لیوا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ آگرہ سے دہلی بذریعہ یمنا ایکسپریس وے سفر کر رہا تھااور یوٹیوب چینل کے لئے ویڈیو ریکارڈنگ میں بھی مصروف تھا۔بھارتی یوٹیوبر آگستے چوہان 1.2 ملین سبسکرائبرز کا حامل تھے ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چند لائکس اور ویوز کے لئے تیز رفتار گاڑیوں اور بائکس پر سفر کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرنے والا 1.2 ملین سبسکرائبرز کا حامل معروف بھارتی یوٹیوبر آگستے چوہان موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔یوٹیوبر سپر بائیک پر 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے یوٹیوب چینل کے لئے ویڈیو ریکارڈنگ میں بھی مصروف تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی یوٹیوبر نے تیز رفتار بائک پر سے کنٹرول کھو دیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں یوٹیوبر کا ہیلمٹ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا، اس کی موت سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔یوٹیوبر کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر چند لمحوں میں پھیل گئی، جس کے بعد اس کے فالوورز رنج و غم میں مبتلا ہیں اور ایک دوسرے کو تیز رفتاری سے بعض رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں