لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ،پی آئی اے کے دمام س ے آنے والے طیارے کاٹائر پھٹ گیا۔طیارے کا لینڈنگ ٹائر پہلے سے کمزور تھا۔ کمزورٹائر لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرانے پرمزید خراب ہوگیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان ایئر لاینز کا طیارہ پی کے 248 مسافروں کو لیکر لاہور سے دمام گیا ، جہاں کمزورٹائر لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرانے پرمزید خراب ہوگیا ، اور گزشتہ رات دامام سے لاہور لینڈنگ کے دوران اس کا ٹائر پھٹ گیا، تاہم طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔قومی ایئر لائیزکی پرواز پی کے 248 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے، طیارے کے ٹائرتبدیل نہ ہونےکےباعث آج صبح ریاض جانےوالی پروازبھی تاخیرکا شکار ہوئی ، جبکہ پی آئی اے کے کپتانوں نے طیارے کو خراب ٹائرتبدیل کیے بغیراڑانے سے انکارکردیا۔باخبر ذرائع کے مطابقپی ا?ئی اے کےطیاروں کےٹائرخراب ہونےکا معاملہ آئے روزپیدا ہورہاہے،جبکہ طیارے کے ٹائرتبدیل کرنے کےلیےنئے ٹائرکراچی سےلاہورلائے جارہے ہیں۔
