امریکہ کے معروف شاپنگ مال میں فائرنگ،9 افراد ہلاک

الین(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الین کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں ایک پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ واقعے میں مسلح شخص سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک اور چار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ہسپتال زرائع نے بتایا کہ 5 سے 61 سال کی عمر کے آٹھ افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کے ایک ہسپتال میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور چار خواتین زخمی ہوگئیں تھیں۔اس سے پہلے ہی ریاست ٹیکساس میں پڑوسی نے گھر میں فائرنگ کرکے 8 سالہ بچے سمیت 5 افراد کو قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے پڑوسیوں پر فائرنگ کی تو گھر میں 10افراد موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں