مالم پورم(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالا میں کشتی الٹنے سے 50 افراد پانی میں ڈوب گئے جن میں سے 7 بچوں سمیت 22 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔کشتی رات کے اندھیرے میں مسافروں کا بوجھ نہ سنبھال پانے کے باعث الٹ کر ڈوب گئی۔ڈوبنے والی کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بھارتی میڈیاپر بتایا گیا ہے کہ ریاست کیرالا کے مالم پورم کے ساحل پر ڈبک ڈیکر کشتی رات کے اندھیرے میں مسافروں کا بوجھ نہ سنبھال پانے کے باعث الٹ کر ڈوب گئی۔ کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔ریسکیو ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 22 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور تاحال کسی کو زندہ نہیں نکالا جا سکا۔ اب بھی 25 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار مسافروں کی تعداد کا اندازہ نہیں ہے۔ 40 افراد ٹکٹ لیکر سوار ہوئے تھے جب کہ درجن سے زائد بغیر ٹکٹ کے سواری کرنے والے تھے اور حادثے کی وجہ بھی گنجائش سے زیادہ افراد کو بٹھانا لگتی ہے۔کیرالا کی ریاستی حکومت نے حادثے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے لواحقین کے لیے 10 لاکھ جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فی کس 2-2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
