IG Punjab has issued a major order regarding unauthorized police posts

آئی جی پنجاب نے غیرمنظور شدہ پولیس چوکیوں کے حوالے سے بڑا حکم جاری کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں غیر منظور شدہ پولیس چوکیوں کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان نے کہا کہ سینٹرل پولیس آفس سے منظوری لیے بغیرپولیس چوکی قائم نہیں کی جاسکے گی جب کہ منظور شدہ چوکیوں پرفرنٹ ڈیسک اور سی سی ٹی وی کی تنصیب 10 مئی تک مکمل کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب عثمان انور کی ہدایت کے مطابق سنٹرل پولیس آفس سے منظوری حاصل کئے بغیر آر پی اوز اور ڈی پی اوز کوئی پولیس چوکی قائم نہیں کر سکیں گے، تمام اضلاع میں چوکیوں کے قیام کیلئے متعلقہ آر پی اوز کو آئی جی پنجاب سے اجازت لینا ہو گی ،صوبے کی تمام پولیس چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے متعلقہ تھانہ 50 کلو میٹر دور ہونے کی صورت میں آئی جی پنجاب کی منظوری سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ حوالات بنائی جا سکے گی، تمام گرفتاریاں اور انویسٹی گیشن متعلقہ تھانہ جات میں کی جائیں گی، اے آئی جی آپریشنز نے مذکورہ ہدایات بذریعہ مراسلہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، تمام سی پی آوز اور ڈی پی آوز کو بھجوا دی ہیں۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور کا کہنا ہے کہ منظور شدہ پولیس چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک کا قیام اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب 10 مئی تک مکمل کی جائے، پولیس چوکیوں کا مقصد جرائم و منشیات فروشی کی روک تھام ، پتنگ بازی کا تدارک ، اشتہاری مجرموں کی گرفتاری، پٹرولنگ اور جرائم کی وارداتوں پر فوری ریسپانڈ کرنا شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں