One lakh 90 thousand narcotic pills were recovered from the container

کنٹینرسے ایک لاکھ 90 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر بیرون ملک بجھوائے جانے والے نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار اسمگل ہونے کی کوشش ناکام بنادی. ۔اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران 190000 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ترجمان اے این ایف نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل(پی آئی سی ٹی) کراچی پورٹ پرخفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ اے این ایف کے مطابق ایک مشتبہ کنٹینر کی تلاشی کے دوران نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ کنٹینر دبئی جارہا تھا۔اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران 190000 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئی، جن کو انتہائی مہارت کے ساتھ کنٹینر میں موجود مشینری اور دیگر فاضل پرزوں میں چھپایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں