Suzuki has increased the prices of motorcycles

سوزوکی موٹر سائیکل کی قیمتوں میںبڑا اضافہ کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)غریب کی سواری موٹر سائیکل خریدنا ایک خواب بن گیا ،کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا، سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافہ کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سوزوکی جی آر 150 پانچ لاکھ 1 ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ 21 ہزار کی ہوگئی ،سوزوکی جی ایس 150 ساڑھے 3 لاکھ سے بڑھ کر تین لاکھ چونسٹھ ہزار کی ہوگئی ،اسی طرح جی ڈی 110 ایس 3 لاکھ 22 ہزار سے بڑھ کر تین لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی ، اس کے علاوہ جی ایس ایکس 125 چار لاکھ انہتر ہزار سے بڑھ کر 4 لاکھ اٹھاسی ہزار کی ہوگئی، کمپنی نے بڑھتی پیداواری لاگت اور ڈالر کی اونچی اڑان کو وجہ قراردیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں