کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی فائدے کے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ انتہائی کڑے وقت میں اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی ناقابل قبول ہے، جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی حوالوں کا استعمال بھی تشویش ناک ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اپنے بیان میں خالد مقبول کا کہنا تھا کہ عمران خان حساس اداروں کے افسران پر کس ایجنڈے کے تحت الزام تراشیاں کر رہے ہیں؟ انتہائی کڑے وقت میں اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی ناقابل قبول ہے، جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی حوالوں کا استعمال بھی تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی و سیاسی اعتبار سے انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہے، ملک کو درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے یکسوئی اور آپسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
