اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) رینجرز کی مدد سے نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ، وہ عدالت پیشی کے لیے وفاقی دارلحکومت گئے تھے۔
”پاکستان ٹائم“ غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان جب وہیل چیئر پر عدالت میں داخل ہوئے تو رینجرز اہلکاروں نے پولیس کو پیچھے کردیا اور مزاحمت پر وکلا کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہیں ایک جیمرز گاڑی میں بٹھا کر وہاں سے منتقل کیا گیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں بائیو میٹرک کروا رہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔
