رینجرز نے وہیل چیئر پر بیٹھے عمران خان کی زخمی ٹانگ پر تشدد کیا،سر پر ہیلمٹ مارا،وکیل نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ان کے وکیل علی گوہر نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل علی گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں بائیو میٹرک کروا رہے تھے کہ اسی اثناء میں رینجرز کی بھاری نفری شیشے کے دروازے توڑتے ہوئے کمرے میں گھس گئی اور عمران خان کے ساتھ موجود لوگوں اور عدالتی عملے پر تشدد شروع کر دیا۔رینجرز اہلکارعمران خان کو ویل چیئر سے اٹھا کر گھسٹتے ہوئے لے گئے اور وہیل چیئر پھینک دی۔علی گوہر کا کہنا تھا کہ رینجرز اہلکاروں نے عمران خان کے ذاتی گارڈز کو زخمی کیا،کمرے میں گھستے ہی آنکھوں میں سپرے کیا گیا،انہوں نے خان صاحب کی ٹانگ پر مارا ہے،ان کے سر پر تشدد کیا ہے جب گرفتار کیا گیا تو ہائیکورٹ کے ملازم بھی موجود تھے،میں خان صاحب کے ساتھ تھا،میں نے خود تشدد دیکھا ہے،پہلے بائیو میٹرک روم کے دروازے توڑے گئے،سپرے کیا،پھر دھکے دیتے ہوئے ٹانگ اور سر پر تشدد کر کے گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں