لاہور پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی قتل، اقدام قتل سمیت کتنے مقدمات درج ہو چکے ؟ خبر آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادرٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہورمیں جاری ہنگاموں پرپی ٹی آئی قیادت سمیت مشتعل کارکنان پر مجموعی طورپر7 مقدمات درج کرلئے گئے۔ایف آئی آر کے مطابق مشتعل کارکنوں کے پتھراوسے پولیس کے افسران سمیت 53 اہلکارزخمی ہوئے۔

تھانہ سرورروڈ میں درج ایف آئی آرکے مطابق میاں محمود الرشید اورمیاں اسلم اقبال نے پرتشدد جتھوں کی قیادت کی ،اورمیاں محمود الرشید اورمیاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک ہوئے،مسلح کارکنوں نے جناح ہاوس سمیت سرکاری مشینری کو شدید نقصان پہنچایا۔ایف آئی آر کے مطابق مشتعل کارکنوں کے پتھراوسے پولیس کے افسران سمیت 53 اہلکارزخمی ہوئے،پی ٹی آئی قیادت سمیت مشتعل کارکنان نے منصوبے کے تحت امن وعامہ کو پامال کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری پر پارٹی کارکن ملک بھرمیں سڑکوں پرنکل آئے،مشتعل کارکن ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد سرکاری اورنجی املاک کو تباہ کرچکے ہیں، اور پولیس کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی اورگرفتارہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے رینجرز کی معاونت سے گرفتار کر لیا تھا، جس کے بعد عمران خان کی رہائی کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیدیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں