وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا،ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اجلاس میں امن و امان اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری،سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت ہوگی۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطہ کیا ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)کا اجلاس بھی آج سہ پہر 3 بجے بلا لیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شدید غصے میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ آج کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر متفقہ رد عمل دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں