خسرو بختیار،علی افضل ساہی اور بلال بسرا بھی گرفتار

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مزید 3 رہنماو¿ں مخدوم خسرو بختیار ،علی افضل ساہی اور بلال بسرا کو گرفتار کرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پنجاب پولیس تحریک انصاف کے خلاف جاری کریک ڈاون کے سلسلہ کو تیز کرتے ہوئے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں میں تیزی لے آئی ہے جب کہ کور کمانڈر ہاو¿س لاہور پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاو¿ گھیراو¿ کے الزام میں 2560 سے زائد شرپسند عناصر گرفتار کیے جاچکے ہیں۔پی ٹی آئی کے اہم رہنما وں سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار،سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی اور بلال بسرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں گرفتار رہنماو¿ں کو لاہور کے تھانہ سرور روڈ منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں